ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ سرخرو

0

سینٹ لوسیا (امت نیوز) بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے ساتویں میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کریسٹی گورڈن نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض بنگلہ دیش کی 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسری جانب شبنم اسماعیل کی عمدہ بائولنگ کی بدولت جنوبی افریقہکی ویمن ٹیم نے ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکن ویمن ٹیم کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ سری لنکن ویمن ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا سکی اور اس نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 100 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More