گنتی کے وقت تین گھنٹے بجلی بند کرکے دھاندلی کی گئی- نواب وسان

0

خیر پور (نمائندہ اُمت ) پیپلز پارٹی کے پی ایس 32کے اُمیدوار نواب وسان نے انتخابی نتائج مسترد کردیئے مجھے ایک سازش کے تحت ہرایا گیا کاؤنٹنگ کے وقت تین گھنٹے بجلی بند کرکے دھاندلی کی گئی میں نے ڈی آر او اور آر او کو ری کاؤنٹنگ کی درخواستیں دی ہیں اگر میرے ساتھ انصاف نا ہوا تودما دم مست قلندر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وسان ہاؤس خیرپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی پی اُمیدوار نواب وسان نے پیرگو ٹھ شہر میں ا لیکشن مہم چلائی جس کے جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا شدید پریشان تھے پیر گوٹھ شہر میں نے 12سے زائد بڑے جلسے کئے میرا مخالف اُمیدوار راشد شاہ ایک جلسہ بھی نا کر سکا میری کنگری میں الیکشن مہم میں پیر گوٹھ کے شہری خواتین اور بزرگ بہت خوش تھے وہ کہتے تھے کہ نواب وسان واحد شخص ہے جس نے جی ڈی اے کے سربراہ کے علاقے میں الیکشن لڑنے کی کوشش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More