جھڈو میں شٹر توڑ کر 2 دکانوں کا صفایا
جھڈو (نمائندہ امت) جھڈو میں نامعلوم چوروں نے ایک ہی رات میں 2 دکانوں کے شٹر توڑ کر ہزاروں روپے کا صفایا کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جھڈو میں چور ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ہیں اور شہر میں چوری کی وارداتیں پھر سے شروع ہو گئی ہیں ۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب نا معلوم چوروں نے محمد عمران بھایا اور عبداللہ مغل کی دکانوں کے شٹر توڑ کر ہزاروں روپے کا سامان اور نقدی چرا کر لے گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او جھڈو شاہنواز خاصخیلی نے عمران بھایا کریانہ اسٹور اور فیضان مدینہ کے قریب واقع عبداللہ آٹوز میں چوری کی واردات کا کھوج لگانے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔