این اے 90کا نتیجہ غلط قرار

0

راجن پور(امت نیوز)رزلٹ مینجمنٹ سسٹم میں خرابی سے قومی اسمبلی کے ایک حلقے کانتیجہ غلط قراردیدیا گیا ہے ،یہ 2018 کے عام انتخابات کا پہلا واقعہ ہے جس میں نتیجے کو غلط قرار دیا ہے۔این اے 190 ڈی جی خان کے ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف کے ذوالفقار کھوسہ کی کامیابی کے جاری نتیجے کو رزلٹ مینجمنٹ سسٹم میں خرابی کے باعث غلط قرار دیدیا ۔ریٹرننگ آفیسر منیر حسین گل کے جاری کردہ تازہ نتائج کے مطابق 72ہزار 189ووٹ لینے والے آزاد امیدوار امجد فاروق این اے 190 سے کامیاب ہوئے ہیں۔نئے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ذوالفقار کھوسہ نے اس نشست پر 71964ووٹ لئے ہیں اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔اس سے قبل جاری کردہ نتائج میں پی ٹی آئی امیدوار 110ووٹ کی برتری پر تھے اور جیت رہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More