ڈاکٹر عافیہ کی رہائی-ملکی استحکام کیلئے آیت کریمہ کا ورد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی ، وطن واپسی سمیت بے گناہ قیدیوں کی رہائی اور ملک کے استحکام کے لئے ڈاکٹر عافیہ کی رہائشگاہ سمیت اندرون و بیرون ملک آیت کریمہ کا ورد کے ساتھ خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا۔عافیہ کی رہائشگاہ میں محفل میں الطاف شکور، یونس برائی، محفوظ یارخان،ڈاکٹر شاہدہ وزارت، فیضان شہزاد، عبدالوحید ایڈوکیٹ، شگفتہ صبا، حفیظ خٹک،عارف مصطفی، مشتاق احمد ملوک، سلیم اللہ جیالا، اسامہ شیخ، عبادالرحمان سراجی و دیگر شخصیات نے شرکت کی، جب کہ خواتین کے لیے با پردہ انتظام تھا۔آخر میں قاری ثناء اللہ اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے رقت آمیز دعا کرائی۔