بچوں کے ناخن نیلے ہونے سے زہرخورانی کی تصدیق

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق کمسن بھائیوں کا کمرہ سیل کردیا گیا ہے، ناخن نیلے ہونے سے زہرخورانی یا بیماری وجہ ہوسکتی ہے۔ پولیس کے مطابق بچوں کے جسم سے لئے گئے نمونے فارنسک ٹیسٹ کے لئے لاہور بھیج دیئے گئے ہیں، والدین نے مقدمے کے اندراج کی درخواست نہ دی تو سرکار کی مدعیت میں کیس فائل کیا جاسکتا ہے۔ ایڈیشنل سرجن پولیس ڈاکٹر شیراز کے مطابق میڈیکو لیگل رپورٹ تیار کرکے پولیس کے حوالے کی گئی،دونوں بچوں کے جسم سے 6 نمونے حاصل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نمونوں میں خون، کپڑے اور جسمانی اعضا شامل ہیں، جاں بحق بچوں کے ناخن نیلے ہوگئے تھے،جس کی وجہ زہر خورانی اور بیماری ہوسکتی ہے۔ پولیس کے مطابق بچوں کے نمونے فرانزک کےلئے لاہور بھیج دیے ہیں،رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجہ کا علم ہوگا۔پولیس حکام کے مطابق مجموعی طور پر 30مقامات سے نمونے حاصل کیے ہیں،نمونے بچوں کے کمرے،ریسٹورنٹ،گاڑی اور دیگر جگہوں سے حاصل کیے گئے،پورا فلیٹ نہیں صرف بچوں کا کمرہ سیل کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More