حکومت کو ادائیگیوں کی فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف میں جانا پڑے گا۔موڈیز
کراچی ( ایجنسیاں)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بڑا چیلنج ہے،حکومت کو ادائیگوں کی فنانسنگ کے لیے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑے گا۔پاکستان کے عام انتخابات پر ایجنسی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے کا ممکنہ حل مانیٹری اور مالیاتی پالیسی کو سخت کرنے میں ہے، روپے کی قدر میں کمی ہوسکتی ہے۔