نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ کے باعث زمینی کٹاؤ سے درجنوں دیہات متاثر
مظفرآباد(نمائندہ اُمت)نیلم جہلم ہائیدرل پراجیکٹ سے ٹھوٹھ سمیت درجنوں دیہات کی آبادی متاثر اورزمین کٹاؤ کا شکار ہے،بیشتر دیہات خشک اور بنجر ہو گئے۔ان خیالات کا اظہار عوام ایکشن کمیٹی بازیابی حقوق متاثرین نیلم جہلم پراجیکٹ کے اجلا س خطاب کرتے ہوئے مقررین نے دھمکی دیتے ہوئے کہ جبکہ 20نومبرکو دما دم مست قلندرہو گا اپنے چاٹر آف ڈیمانڈ کے لیے ہرقربانی دیں گے کوئی بھی ادارہ اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ ہمارے حقوق غصب کرے گا ۔