سمندر میں آئل پھیلانے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مبارک ویلیج کے ساحلی علاقوں میں 20کلو میٹر تک آئل پھیلنے سے آبی حیات تباہی کا شکار ہیں۔ناقص صفائی آئل کے اثرات ختم نہ کر سکی۔سمندر میں آئل گرانے اور آبی حیات کی تباہی کے ذمہ داروں کے خلاف تاحال کارروائی نہ ہوسکی۔گزشتہ روز وزیراعلی مراد علی شاہ اور پی پی کی رہنما فریال تالپور کی ہدایت پر چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے مبارک ویلیج و ملحقہ متاثرہ ساحلی علاقوں کا دورہ کرکے آبی حیات کی تباہی اور ماہی گیروں پر اس کے پڑنے والے اثرات کا جائزہ ہے۔انہوں نے ماہی گیروں کے علاج معالجے ، بچوں کی تعلیم و تربیت ،اسکول یونیفارم اور پانی کی فراہمی کا اعلان کیا۔منجھار گوٹھ پہنچنے پر حاجی داود، بلال و دیگر نے انہیں بتایا کہ ناقص صفائی کی وجہ سے آج بھی آئل کے اثرات موجود ہیں۔اس علاقے میں موجود تمام مچھلیاں مر گئی ہیں ۔آبی حیات کی تباہی کے ذمہ داروں کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کرکے ماہی گیروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جانا چاہیے۔ چیئرمین مبارک ویلیج بھی گئے، جہاں مقامی کونسلر سرفراز ہارون اور اسلم سمیت ماہی گیروں کی بڑی تعداد نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More