اداروں سے متعلق شہری شکایات کیلئے ڈویژنل اینٹی کرپشن سیل بنیں گے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چئیرمین اینٹی کرپشن نے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر شہریوں کی اداروں سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے صوبے میں ڈویژنل سطح پر سیل قائم کرنے کا حکم دیدیا۔ چیئرمین اینٹی کرپشن نے اداروں سے متعلق شہری شکایات کے فوری ازالے کیلئے صوبے میں ڈویژن کی سطح پر شکایتی سیل قائم کرنے کیلئے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ شکایتی سیل 24 گھنٹے کام کریں گے،جسکی نگرانی کیلئے تمام اضلاع کے کمشنر و دیگر حکام کو احکامات دیئے گئے ہیں۔ سیل کا نگراں گریڈ 19 کا افسر ہوگا جو مطلوبہ شکایت کا فوری ازالہ کرے گا یا اسے متعلقہ محکمے تک پہنچائے گا۔