مانسہرہ سے نو منتخب آزاد ایم این اے صالح محمد پی ٹی آئی میں شامل
اسلام آباد (امت نیوز) این اے 13 مانسہرہ سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی صالح محمد نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ صالح محمد کی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی، جس کے دوران انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا با ضابطہ اعلان کیا۔ ملاقات کے دوران جہانگیر ترین، اعظم سواتی اور پرویز خٹک بھی موجود تھے۔