آسیہ کیس میں شریعت کورٹ کے ججز شامل کرنے کامطالبہ

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)آسیہ مسیح کے معاملے میں حکومت عوامی اضطراب کا احساس کرتے ہوئے فوری اقدامات کرے ۔آسیہ مسیح کے کیس پر حکومت نظر ثانی اپیل دائر کرے اورسپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دیا جائے جس میں شریعت کورٹ کے ججز کو بھی شامل کیا جائے۔آسیہ کیس کے سلسلے میں اسلامی نظریاتی کونسل اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے رائے لی جائے،آسیہ مسیح کا نام فی الفور ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ قومی اتفاق رائے سے تیار ہونے والے انسداد توہین رسالت قانون میں کسی قسم کی ترمیم نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی جائے،وطن عزیز کو مزید بحرانوں اور مسائل سے بچایاجائے، ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولاناانوار الحق،مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا-

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More