عوامی مسائل کے حل کیلئے تحریک لبیک کے نمائندے پر عزم

0

کراچی(رپورٹ: اقبال اعوان)سندھ میں صوبائی نشستیں جیتنے والے تحریک لبیک کے نمائندوں قاسم فخری اور یونس سومرو نے عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ اسمبلی کے اندر و باہر ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کا عزم کیا ہے۔”امت“ کو کراچی کی صوبائی نشست پی ایس 115 سے کامیاب ہونے والے تحریک لبیک کے محمد قاسم فخری نے بتایا کہ ان کی پرورش بلدیہ کے علاقہ کی ہے اور وہ مدرسہ صراط مستقیم کے پرنسپل کے طور پر کام کررہے ہیں۔ایم اے تک تعلیم حاصل کی ہے ۔اس سے قبل کبھی الیکشن میں حصہ نہیں لیا ہے ۔ کردار یا نیت پر کوئی دھبہ نہیں ہے عوام نے ان کو کامیاب کرایا اور اب بلدیہ کے اندر اہم مسئلہ پانی کی بندش کو حل کرنا ہے۔ناموس رسالت اور ختم نبوت کی حفاظت کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہناہے کہ کامیابی کے بعد کسی اور پارٹی کے ورکرز نے تنگ نہیں کیا اور سب مبارکباد دے رہے ہیں۔ اچھی نیت لے کر سندھ اسمبلی کے اندر جائیں گے۔کرپشن نہ کرنی ہے اور نہ کرنے دیناہے۔دوسری جانب لیاری میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 107 پر کامیاب ہونے والے محمد یونس سومرو کا کہنا ہے کہ وہ لیاری میں ہی پیدا ہوئے اور والد کے مشن کو لے کر رفاہی کام کرتے ہیں۔بطور سماجی کارکن لوگوں کے مسائل حل کرتا ہوں۔ان کا بزنس چھوٹے پیمانے پر ہے ۔تین سال قبل ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بطور وائس چیئرمین کھڑا ہوا تھا، لیکن کامیاب نہیں ہوا۔اب عوام نے جتوایا ہے ۔اب زندگی کا مقصد لوگوں کی دن رات خدمت کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں ووٹرز کے حقوق کے لئے جہاں جنگ ہوگی۔وہاں اسمبلی کے اندر یا باہر ختم نبوت اور ناموس رسالت پر پہرہ دوں گا۔ٹی ایل پی کے دونوں امیدوار سندھ اسمبلی میں جاکر وہاں کا ماحول تبدیل کروانے کی کوشش کریں گے۔دونوں امیدواروں کا کہنا ہے کہ ان کو زیادہ انتخابی مہم نہیں چلانا پڑی۔لیاری کے لوگوں نے یقین دہانی کرائی تھی اور جتواکر بھی دکھا دیا۔ان کے پاس اتنی بھاری رقم نہیں تھی کہ بڑے پیمانے پر انتخابی مہم شان و شوکت سے چلاتے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More