پاکستان کو صرف عوامی نمائندے چلا سکتے ہیں ،لاڈلے نہیں- زرداری
بدین (نمائندہ امت) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو صرف عوام کے نمائندے چلا سکتے ہیں ،لاڈلے نہیں اور حقیقی نمائندے ہم ہیں ،اسلام آباد والوں کے ہاتھوں سے بنائے ہوئے نمائندے پاکستان نہیں چلا سکتے، عوام کو حقیقی قیادت اور حکمران دستیاب نہیں جس سے ملک مشکلات اور مسائل کا شکار ہے، بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف طاقتوں کی مدد آج کے حکمرانوں کو جو حاصل ہے ہمیں ان طاقتوں کی مخالفت کا سامنا تھا،اب وقت اسلام باد کے سوچنے کا ہے کہ پاکستان سندھ اسمبلی نے بنایا تھا اس سندھ کے عوام پر اسلام آباد کے بابو اعتماد نہیں کر رہے۔ ذوالفقار آباد ایک کامیاب منصوبہ تھا جس سے سندھ اور ملک ترقی کرتا غیرملکی سرمایہ کاری ہوتی اور سمندر کا پانی خشکی کی جانب بڑھنے سے رک جاتا پر افسوس کچھ اپنوں اور پرایوں نے اس منصوبے کی مخالفت کی۔