تحریک لبیک کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخی کیلئے درخواست دائر
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ میں تحریک لبیک پاکستان کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخی کیلئےدرخواست دائرکی گئی ہے۔بیرسٹرمسرورشاہ نےوفاق، الیکشن کمیشن اورمولانا خادم رضوی سمیت پیرافضل قادری کوبھی فریق بنایاگیا۔درخواست گزارنے انتخابی عمل اور دیگرمعاملات بارےآئین وقانون کے حوالے بھی دیےاور موقف اختیارکیاکہ تحریک لبیک ایک سیاسی جماعت کےطورپرکام کررہی ہےمگرساتھ ساتھ ان کی جانب سےدیےگئےدھرنےمیں تشدداوردیگرمعاملات بھی سامنے آئے ہیں۔بطورسیاسی جماعت اعلیٰ عدلیہ کواسکینڈلائزکررہی ہے ۔