لاپتہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر کے زیرحراست ہونےکی تصدیق

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)اسلام آبادہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں دائربرگیڈیئر(ر)رضوان راجہ کے لاپتہ ہونے کے کیس میں وزارت دفاع کی طرف سے ان کے آرمی کی زیرحراست ہونے کی تصدیق کے بعد فریقین سے تحریری دلائل طلب کرلیے۔گذشتہ روزکیس کی سماعت کے دوران درخواست گزارکے وکیل انعام الرحیم ایڈووکیٹ کاکہناتھاکہ برگیڈیئر رضوان راجہ 2014کو آرمی سے ریٹائر ہوئے، 48 گھنٹوں میں کمانڈنٹ آفیسرکے سامنے پہش کرناہوتاہے لیکن یہاں 36دن گزرگئے ہیں الزام کی چارج شیٹ تک ریکارڈپرنہیں لائی گئی،وکلاء اور اہل خانہ کو ملنے کی اجازت دی جائے اس موقع پر عدالت میں موجود وزارت دفاع کے نمائندے برگیڈیئرفلک ناز نے رضوان راجہ کی آرمی تحویل میں ہونے کی تصدیق کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More