پاکستانی کوشش سے 5 مغوی ایرانی فوجی بازیاب
اسلام آباد/کوئٹہ(امت نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے سرحدی علاقے سے اغوا کئے گئے ایرانی فوجیوں میں سے 5کو پاکستانی سیکورٹی اداروں کی کوشش سے بازیاب کرالیا گیا اور انہیں ایرانی حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ بازیاب ہونے والے اہلکاروں کی حالت بہتر ہے جبکہ دیگر یرغمالیوں کو چھڑانے کیلئے بھی عسکری قیادت کی زیر نگرانی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وائس آف امریکہ کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے 5سرحدی محافظ رہا ہونے کی تصدیق کردی، تاہم یہ نہیں بتایا کہ ا ن کے بدلےمیں کوئی رقم دی گئی یا کسی قیدی کو چھوڑا کیا گیا ہے۔قزوین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ دیگر7 مغویوں کی رہائی میں وقت لگے گا۔اغواکار اپنےساتھی قیدی چھڑانا چاہتے ہیں اور یہ مطالبہ ہمیں منظور نہیں۔