پرواز منسوخی پر گلگت بلتستان کے 2 وزرا آپے سے باہر – عملے کو دھکے

0

کراچی/اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر/نمائندہ امت) نیواسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گلگت کی فلائٹ نے تیسرے روز میں اڑان نہ بھری ،جس کے بعد ایئرپورٹ پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔ 2صوبائی وزرا آپے سے باہر ہوگئے اور عملے سے ہاتھا پائی کی بعد ازاں وزرا اور مسافروں نے سامان جلا ڈالا۔ اسلام آباد سے گلگت بلتستان جانے والی قومی پروازموسم کی خرابی کے باعث منسوخ ہوگئی جس سے گلگت بلتستان جانےو الے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے احتجاج کیا۔ پرواز منسوخ ہونے پر صوبائی وزیرفدا خان طیش میں آئے گئے، ائیرپورٹ پر عملے سے بد تمیزی بھی کی ،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ صوبائی وزیر فدا خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے مسافروں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بطور احتجاج اپنا کوٹ اور دیگر مسافروں نے سامان ائیر پورٹ پر جلا دیا۔جس سے ائیرپورٹ پر موجود دیگر مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پرواز میں 25غیر ملکیوں نے بھی سفر کرنا تھا ،تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے فلائٹ کینسل کر دی گئی، مسافروں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے ایئرپورٹ منیجر اور گلگت کے وزرا کے درمیان مذاکراتی عمل شروع ہوا، مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد تمام مسافروں نے دھرنا ختم کردیا، گلگت کی منسوخ ہونے والی پرواز اب آج روانہ کی جائیگی ،جس کے لیے اضافی پرواز شیڈول کردی گئی ہے۔ قومی ائیر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ہوٹل میں قیام کی آفر بھی دی گئی ،جہاز کی روانگی تکنیکی خرابی پر تاخیر کا شکار ہوئی ،تاہم تکنیکی خرابی دور ہونے تک موسم خراب ہوگیا۔ اب آج جمعہ تمام مسافروں کو گلگت کے لیے روانہ کردیاجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More