24 نومبر سے بڑے پیمانے پر انہدامی مہم شروع کرنے کا اعلان
کراچی(بزنس رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر بھر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف 24 نومبر سے بڑے پیمانے پر انہدامی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ڈائریکٹر جنرل افتخار علی قائم خانی نے جاری مہم پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی جی نے بذریعہ نوٹیفکیشن تمام افسران کو انتباہ کیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات اور استعمال کے خلاف ابھی تک کوئی مضبوط اور پائیدار نتائج حاصل نہیں ہوسکے۔شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات اور استعمال اراضی کی خلاف ورزی پر 24 نومبر سے بھرپور کریک ڈائون شروع کیا جائے۔