مسقط-شارجہ کیلئے ایک برس سے معطل پروازیں شروع کرنے کا اعلان

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے پروازوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مسقط اور شارجہ کیلئے ایک برس سے معطل پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سے مسقط کی پروازوں کا دوبارہ آغاز آج 17 نومبر سے کیا جائے گا۔لاہور کے علاوہ پشاور، تربت اور گوادر سے مسقط کیلئے پروازیں پہلے سے ہی چلائی جا رہی ہیں۔اسی طرح سیالکوٹ سے شارجہ کیلئے بھی 20 نومبر سے 2 ہفتہ وار(منگل ، جمعہ) پروازیں شروع کی جارہی ہے۔ ان پروازوں کے بعد شارجہ کیلئے پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 5 ہو جائے گی، جن میں سے 3 پہلے ہی تربت سے شارجہ جاتی ہیں۔ایئر مارشل ارشد ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایئر لائن کارکنان معیار بہتر بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں تاکہ ریونیو میں اضافہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More