ماڑی پور میں خواجہ سرا کی خودکشی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور تھانے کی حدود مسرور کالونی گلی نمبر 2 میں واقع گھر سے پنکھے سے لٹکی شخص کی لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کیا، جہاں اسکی شناخت 30سالہ سجاد عرف سونیا کے نام سے کی گئی ہے۔ ایس ایچ او صاحب داد کے مطابق متوفی خواجہ سرا تھا اور گھر میں اکیلا رہتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی نے پنکھے سے پھندا لگاکر خودکشی کی ہے۔