اولیویا کے انٹینس پریمیئم ہیئر کلر کی پذیرائی
کراچی(بزنس رپورٹر)اولیویا کاسمیٹکس کے انٹینس پریمئیم ہیئر کلر کو عوام میں زبردست پذیرائی ملی ہے۔اولیویا نے ہیئر کلر کی ری لانچنگ اور کامیابی کی خوشی میں اپنے صارفین کے لیے ڈالمن مال کلفٹن میں تقریب کا اہتمام کیا، جس میں مختلف گیمز، لکی ڈرا ، خواتین کو موقع پر ہیئر کلرنگ اور میک اوور کا اہتمام کیا گیا تھا۔خواتین کو بلا معاوضہ بیوٹی ٹپس بھی دی گئی۔کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر اور بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیت صنم سعید نے اپنا تجربہ اور پروڈکٹ کی خصوصیات سے آگہی دی۔اولیویا کاسمیٹکس کے عامر مسقطیہ نے کہا کہ صارفین کے اچھے ردعمل سے حوصلہ ملا۔امید ہے ہمارا پروڈکٹ ضرور کامیاب ہوگا۔اولیویا کی برانڈ منیجر سعیدہ خان، برانڈ پارٹنر شپ کے بزنس ڈائریکٹر ریحان علوی و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔