قائدآباد میں دوسرا بم ناکارہ بنانے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ-پولیس کے لیے انعام کا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے قائد آباد کے پل کے نیچے دوسرے بم کو بروقت ناکارہ بنانے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سی ٹی ڈی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباشی دی اور فی کس 50ہزار نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ شب دھماکے میں شہید افراد کے ورثا سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ پولیس آپ کے ساتھ ہے۔