انور مجید ۔حسین لوائی کو اسلام آباد منتقل کرنے کے فیصلے سے متفق نہیں ۔سعید غنی
لاڑکانہ(نمائندہ امت) وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ منی لانڈنگ کیس میں انور مجید، حسین لوائی کو اسلام آباد منتقل کے عدالتی فیصلے سے متفق نہیں ہوں تاہم اس پر عملدرآمد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ روایت درست نہیں ۔ملزمان کو بااثر کہہ کر کیس دوسرے صوبے میں منتقل کردیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے دنیا اور قوم کو بتا دیا کہ میری بات کا یقین نہ کیا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس لاڑکانہ میں مئیر اسلم شیخ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ، یوسی چیئرمینز اور پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔