پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 12 بھارتی ماہی گیر گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 12 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان میری ٹائم سیکو رٹی فورس کے اہلکار معمول کے گشت پر سمندری سرحدوں کی نگرانی کر رہے تھے کہ پاکستان کی بحری حدود میں بھاری ماہی گیروں کی لانچوں کو دیکھ کر تنبیہ کی، تاہم ان کی جانب سے تنبیہ نظر انداز کئے جانے پر میری ٹائم فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے 2کشتیاں ضبط کرلیں۔ ترجمان نے کہا کہ کارروائی میں میری ٹائم سیکورٹی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا، جبکہ گرفتار ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیشی کے بعد مزید کارروائی کیلئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا۔