مدارس کیخلاف سازشیں ناکام بنائینگے- وفاق المدارس
ہنگو(نمائندہ امت)حکومت کی طرف سے مدارس کی خدمات کا اعتراف نہ کرنا مایوس کن امر ہے،مدارس میں 28لاکھ طلباء و طالبات کو مفت تعلیم اور تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔ 29ہزار مدارس نئی نسل کی تعلیم و تربیت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، مدارس کے خلاف سازشیں پہلے بھی ناکام بنائی ہے اور آئندہ بھی ہر پروپیگنڈہ ناکام بنایاجائے گا۔ ان خیالات کا ااظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صوبائی ناظم مولانا حسین احمد ،رکن عاملہ وفاق المدارس مولانا اخونزادہ ضیاء اللہ، مولانا ذاہد ذمہ دار مسعول وفاق المدارس ہنگو ودیگر علماء نے جامعہ فاروقیہ کوٹکی میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام پیغام مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔