بلوچستان اسمبلی حلقہ 21 کے14 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم

0

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی21 قلعہ عبداللہi کے14 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ الیکشن کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا اور اراکین الیکشن کمیشن عبدالغفار سومرو، جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی، جسٹس ریٹائرڈ اسرار قیصر اور جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ نے اس ضمن میں8 نومبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔حلقہ پی بی 21قلعہ عبداللہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی کامیاب ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More