کراچی (اسٹاف رپورٹر/مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کے علاقے کورنگی میں پتنگ کی ڈور سے 5 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ کورنگی نمبر 3 میں 5 سالہ عالیان آصف پینگ کی دوڑ گلے پر پھر جانے سے شدید زخمی ہو گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ عالیان آصف کو طبی امداد کے لیے پہلے نجی اسپتال پہنچایا ،جہاں ڈاکٹروں نے جناح اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔بعدازاں جناح اسپتال کے ڈاکٹرز نے بچے کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے بچے کی موت واقع ہوئی۔اسی دوران کورنگی اور عوامی کالونی پولیس اسٹیشن کے مابین ’تھانہ کی حددو‘ کا تنازع کھڑا ہو گیا ،جس کے باعث واقعہ سے متعلق مزید معلومات حاصل نہیں کی جا سکی۔