سوات میں سردی بڑھنے سے مکینوں کی نقل مکانی شروع

0

سوات(بیورورپورٹ) سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری اور شدید سردی کے بعد وادی کالام اور اطراف کے علاقوں سے ہزاروں خاندانوں کی میدانی علاقوں میں ہجرت شروع ہوگئی ،ہر سال سردیوں میں وادی کالام کے مختلف علاقوں سے 5ہزار کے قریب خاندان پنجاب اور صوبے کے دیگر میدانی علاقوں کی طرف ہجرت کرتے ہیں ،یہ سلسلہ اکتوبر کے مہینے سے شروع ہوتا ہے اور دسمبر کے آخرتک جاری رہتا ہے ،مئی کے مہینے میں واپسی کا عمل شروع ہوجاتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More