فیس بک پرلڑکیوں کوبلیک میل کرنے والا گرفتار

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیس بک پر خوبرو نوجوانوں کی تصویریں لگا کر لڑکیوں کومائل اوربلیک میل کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کرلیا۔معلوم ہوا ہے کہ ملزم شاہد محمود کراچی کا ایک جنریٹر آپریٹر ہے، وہ فیس بک پر لڑکیوں کودوست بنانے کے بعد ان سے تصاویر مانگتا اور ملاقات کے لیے بلاتا۔ انکار پر ان کی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا، ملزم نے کئی لڑکیوں کو شادی کا جھانسا بھی دے رکھا تھا۔ملزم شاہد محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے عمر علی خان کے نام سے کئی فیک آئی ڈیز بنائی تھیں اور فیس بک پر ایک پیج بھی بنا رکھا تھا،جہاں اس نے بیک وقت کئی لڑکیوں کو اپنے جال میں پھانس رکھا تھا۔شکایت پر دھر لیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More