سینئر صحافی نصر اللہ چوہدری کے خلاف مقدمہ خصوصی عدالت کو ارسال

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے سینئر صحافی نصراللہ چوہدری کیخلاف سی ٹی ڈی کا پیش کردہ چالان سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے مقدمہ انسداددہشت گردی کی عدالت نمبر 8کو بھیج دیا ہے۔پیش کردہ چالان کے مطابق کراچی پریس کلب کےرکن کو 11نومبر 2018 کو گرفتار کیا گیا تھا ان پر ممنوعہ لٹریچر برآمدگی کا الزام عائد ہے۔ واضح رہے کہ نصر اللہ چوہدری کے اہل خانہ نے سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سینئر صحافی کو کراچی پریس کلب پر نامعلوم افراد کے دھاوے کے اگلے روزگھر سے حراست میں لیا گیا اور 4روز بعد عدالت پیش کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More