میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاول پر بدھ 21 نومبر کو ایم اے جناح روڈ کے مرکزی جلوس اور شہر کے دیگر جلوسوں اور عام شہریوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جب جلوس شہید مسجد اور میمن مسجد سے روانہ ہوگا تو ٹریفک کو لی مارکیٹ، آغا خان جماعت خانہ، کرین چورنگی، جی الانہ روڈ، کھارادر اور مائی کولاچی سے ایم اے جناح روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑدیا جائے گا، جو ٹریفک کیماڑی سے جناح برج ٹاور کی جانب آرہی ہوگی اس کو جلوس کی طرف آنے نہیں دیا جائے گا اور متبادل راستوں کی طرف موڑدیا جائے گا، جبکہ جلوس سے ملحقہ گلیوں کو مکمل طور پر بند کردیا جائےگا۔ اسکے علاوہ ٹریفک کو درج ذیل متبادل راستوں سے ٹاور تا نمائش تا نشترپارک تک موڑدیا جائے گا۔ میری ویدر ٹاور سے ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ سے ممتاز حسن روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ جنکشن سے ایوان تجارت روڈ، شارع لیاقت جنکشن سے سندھ مدرسہ، شارع لیاقت جنکشن سے حسن علی آفندی روڈ، شارع لیاقت جنکشن سے سول اسپتال روڈ، شارع لیاقت جنکشن سے فریسکوچوک، شارع لیاقت جنکشن سے ہائی کورٹ روڈکی جانب، شارع لیاقت جنکشن سے سندھ سیکریٹریٹ، شارع لیاقت جنکشن سے ریگل چوک کی جانب موڑ دیا جائے گا، جبکہ تمام گلیاں جو شارع لیاقت پر واقع ہیں جبکہ پریڈی اسٹریٹ جنکشن سے ڈاکٹر داؤد پوتہ روڈ، پریڈی اسٹریٹ جنکشن سے پریڈی پولیس اسٹیشن روڈ، عبداللہ ہارون جنکشن سے غفور چیمبر، جنکشن آغا خان روڈ سے گرامر اسکول، ڈاکٹر داؤد پوتہ روڈ جنکشن سے مینسفیلڈ اسٹریٹ، مینسفیلڈ اسٹریٹ سے لائنزایریا، تمام سڑکیں ، گلیاں اور لائنیں نیز مینسفیلڈ اسٹریٹ سے لیکر پرانی نمائش تک، شارع قائدین جنکشن سے لنک روڈ عقب مزار قائد اعظم ، لنک روڈ جنکشن سے پیپلز چورنگی ، اسلامیہ کالج ، جنکشن الطاف حسین روڈ سے سٹی کورٹ نزد ڈینسوہال، ڈاکٹر طاہر سیف الدین روڈ جنکشن سے عقب سیشن کورٹ،حسن علی آفندی جنکشن سے چاند بی بی روڈ ، این جے وی اسکول جنکشن سے ایم اے جناح روڈ، جمیلہ اسٹریٹ جنکشن سے انکل سریا اسپتال ، آغا خان روڈ جنکشن سے کوسٹ گارڈز روڈ ، سولجر بازار جنکشن سے کیانی روڈ ، سولجر بازار جنکشن سے مینسفیلڈ اسٹریٹ، تمام گلیاں، کٹ اور سڑکیں واقع سولجر بازار ، بہادریار جنگ روڈ تا گرومندر، تمام گلیاں ، کٹ اور سڑکیں الطاف حسین روڈ تا انکل سریا اسپتال چوک، تمام ٹریفک جو یونیورسٹی روڈ کی طرف سے براستہ نیوا یم جناح روڈ ، ایم اے جناح روڈ کی طرف سے آنیوالی ٹریفک کو جیل فلائی اوور کے نیچے سے آنے کی اجازت نہیں ہوگی، بلکہ اسے جیل فلائی اوور یا کشمیر روڈ کی جانب موڑ دیا جائےگا۔ اندرونی گلیوں سے پیپلز چورنگی آنے والی ٹریفک کو بائیں جانب عائشہ عزیز چورنگی ، بائیں جانب شارع قائدین یا سیدھا کوریڈور تھری سے صدر کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ وہ تمام ٹریفک جوگرومندر کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنا چاہے، اس کو بنوری ٹاؤن لائٹ سگنل سے سینٹرل جیل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔جو ٹریفک لسبیلہ، بزنس ریکارڈر روڈ سے آنا چاہے اس کو ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسے جہانگیر روڈ، جمشید روڈ بنوری لائٹ سگنل سے نیو ایم اے جناح روڈ کی جیل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ شارع قائدین سے پرانی نمائش کی جانب آنے والی ٹریفک کو سوسائٹی سگنل سے آگے آنے کی اجازت نہیں ہوگی، اسے کشمیر روڈ کی جانب موڑ دیا جائےگا۔ اسکے علاوہ تبت سینٹر تا ریگل چوک اور ریگل چوک تا آرام باغ مسجد تک کسی کو گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔