چیف جسٹس نے کراچی میں زہریلے کھانے سے 2 بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

0

اسلام آباد(امت نیوز) چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے کراچی میں زہریلے کھانے سے 2 بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے معاملے پر نوٹس لینے کی درخواست دی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بچوں کی ہلاکت سندھ فوڈ آرڈینینس پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث ہوئی، ناقص اور زائد المعیاد خوراک کھانے سے ننھے بچوں کی ہلاکتیں لمحہ فکریہ ہیں۔11نومبر کو آئی جی سندھ کلیم امام نے بھی بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More