ایک اورامریکی خاتون کی لاہورمیں پاکستانی لڑکےسے شادی
لاہور-سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ کے بعد ایک اور گوری سات سمندر پار پاکستانی لڑکے کی محبت میں لاہور پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ گلشن راوی کے رہائشی محسن علی نے امریکی لڑکی سے شادی کر لی، اینجیلو دائرہ اسلام میں داخل ہو کرشادی کے بندھن میں بندھی۔ محسن اور ماریہ اینجلیو کی دوستی انسٹا گرام پر ہوئی، محسن علی کی 13ماہ سے امریکی لڑکی ماریہ اینجیلو سے بات چیت چل رہی تھی، محسن نے شادی کی بات کی تو ماریہ نے لاہور آکر محسن علی سے شادی کر لی۔ ادھر سیالکوٹی لڑکے سے شادی کرنے والی امریکی ویٹرنری ڈاکٹر ماریا کو ڈیری لیک نے بطور ٹریننگ مینجر نوکری کی پیشکش کردی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈیری لیک کے وفد نے فیصل آباد سےسیالکوٹ پہنچ کرنوبیاہتا جوڑےکوقرآن کریم کاتحفہ پیش کیا ور ماریا کو نوکری کی پیشکش کی ۔ اس موقع پر ماریا کا کہنا تھا کہ جاب آفر کرنے پر ڈیری لیک کی شکر گزار ہوں، اس آفر کے بعد پاکستان میں بھی معاشی تحفظ محسوس کر رہی ہوں۔ کاشف کی محبت پاکستان لائی ہےمگرپاکستانی عوام کی محبت دیکھ پاکستان سےبھی پیار ہوگیا ہے،بےپناہ محبت پرپاکستانی عوام کی شکرگزارہوں۔