چین میں عالمی پولیس پسٹل شوٹنگ مقابلہ-پاکستانی ٹیم 17ویں نمبر پر

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گانگ ڈونگ چین میں ہونے والے دوسری عالمی پولیس سروس پسٹل شوٹنگ مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے کمانڈوز ارسلان انور، عبدالشکور اور عبداللہ نے بالترتیب 22،49اور 79ویں پوزیشنز حاصل کیں۔ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 73ممالک کے 250شوٹرز نے حصہ لیا، جس میں ٹیم پاکستان 17ویں نمبر پر نمایاں رہی۔ڈی جی پاکستان پولیس اسپورٹس بورڈ نے پاکستانی ٹیم کا انتخاب ٹرائل اور تربیتی کیمپ کے بعد کیا، جس میں ٹیم لیڈر انسپیکٹر چوہدری شبیر (سندھ پولیس) انسپیکٹر محمود احمد،کوچ سب انسپیکٹر سمیع اللہ نیازی (پنجاب پولیس) شوٹر اے ایس آئی فیصل (پنجاب پولیس) جبکہ شوٹرز ارسلان انور، عبدالشکور اور عبداللہ نے ایس ایس یو سندھ پولیس کی نمائندگی کی۔ڈی آئی جی آپریشنز مقصود احمد نے ایس ایس یو کمانڈوز کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی۔ کمانڈنٹ ایس ایس یو غلام مرتضی تبسم نے کہا کہ کمانڈوز کو جدید معیار کی پیشہ ورانہ پولیس ٹریننگ کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More