ایک ہفتے میں ای سی ایل مقدمہ ختم ہو جائے گا۔زلفی بخاری

0

لاہور(خبر ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نےعندیہ دیا ہے کہ ان کانام ای سی ایل میں ڈالے جانے کا کیس جلد ختم ہونے والا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ میرا کیس ہائی کورٹ میں ہے، اگلے ہفتے ختم ہو جائے گا۔اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل بہت زیادہ ہیں جن پرکسی نے توجہ نہیں دی۔ کوشش ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل حل ہوں۔ واضح رہے نگران حکومت نے نیب کی سفارش پر زلفی بخاری کا نام آف شور کمپنی ظاہر ہونے پر ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ زلفی بخاری نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More