بغاوت کیس میں سابق وزرائے اعظم کی عدم پیشی پرسماعت ملتوی

0

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادہائیکورٹ میں بغاوت کیس کی سماعت پر سابق وزرائے اعظم پیش نہ ہوسکے ،عدالت نے درخواست کےقابل سماعت ہونے پردلائل دینے کی ہدایت کرتےہوئے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد عدالت میں پیشی کے باعث پیش نہ ہوئے۔شاہد خاقان عباسی بھی پیش نہ ہو سکے، صحافی سرل المیڈا کراچی میں اپنے مذہبی تہوار میں مصروف ہونے کی بنا پر پیش نہ ہوئے، ان کی طرف سے عدالت حاضری معافی کی تحریری درخواست دی گئی تھی۔گزشتہ سماعت پر میاں نواز شریف اسلام آباد میں مصروف ہونے کی بنا پر پیش نہیں ہوئے تھے، عدالت کے حکم پر میاں نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا کے جوابات کی روشنی میں درخواستگزار نے پیر کو بھی جواب الجواب داخل نہیں کرایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More