سیکریٹری دفاع و داخلہ کو 20 لاکھ جرمانہ

0

اسلام آباد(امت نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عبداللہ نامی لاپتہ شخص بازیاب نہ کرانے پر وزارت دفاع و داخلہ کے سیکریٹریوں، آئی جی اسلام آباد اور جے آئی ٹی پر 20لاکھ جرمانہ کردیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہاگیا کہ6ماہ میں عبداللہ کو بازیاب نہ کرانے پر وزیراعظم تمام عہدوں پر تعینات افراد کو ہٹادیں۔ملزم عبداللہ پر سابق وزیر شہباز بھٹی وبے نظیربھٹو کیس میں ایف آئی اے کے وکیل چوہدری ذوالفقار کے قتل کا الزام ہے۔ عبداللہ کی بازیابی کی درخواست 2015سے زیر سماعت ہے۔ چوہدری ذوالفقار کو 3مئی 2013 کو اسلام آباد میں گولی مار کر قتل کیا گیا ۔ان کے گارڈ فرمان علی کی جوابی فائرنگ سے عبداللہ نامی شخص زخمی ہوا تھا جسے اسپتال سے حراست میں لیا گیا اور اس کی نشاندہی پر مزید 5ملزمان گرفتار کئے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More