جے آئی ٹی نے اعظم سواتی کو قصور وار قرار دیدیا

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر اعظم سواتی کی وزارت خطرے میں پڑگئی ،آئی جی تبادلہ کیس میں جے آئی ٹی نے انھیں قصور وار قرار دے دیا۔اس بارے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے جس میں بتایاگیاہے کہ اعظم سواتی اوران کے ملازمین کوفارم ہاؤس پرجھگڑے کے ذمے دار ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی اسلام آبادتبادلہ کیس میں جے آئی ٹی کو تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا،جے آئی ٹی کے سربراہ عرفان نعیم منگی نے اعظم سواتی کیخلاف تحقیقات سے متعلق حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی،جے آئی ٹی کے تمام ارکان ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں سپریم کورٹ پہنچے،وفاقی وزیر کیخلاف تحقیقات کی رپورٹ 5والیمز پر مشتمل ہے۔رپورٹ میں اعظم سواتی اوران کے ملازمین کوفارم ہاؤس پرجھگڑے کاذمے دارقرار دیدیاگیا،رپورٹ میں حکومت کی طرف سے سابق آئی جی اسلام آبادجان محمد کے تبادلے پربھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔سربراہ جے آئی ٹی عرفان نعیم منگی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی نے کام مکمل کرلیا ہے،ہم نے مروجہ طریقہ کار کے مطابق کام مکمل کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More