نوازشریف-مریم-صفدر کی سزا معطلی کیلئے درخواست پر بینچ تشکیل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے بنچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس عامر فاروق اور میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے جو کہ آئندہ ہفتے سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا سنائی تھی جس کی معطلی کی اپیلوں پر سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کی گئی تھی۔احتساب عدالت نے نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تینوں ملزمان راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔