اعظم سوا تی کے فارم سے تجا وزات ہٹا نے میںسی ڈی اےنا کام

0

اسلام آباد(وقاص منیر چوہدری) وفا قی تر قیا تی ادرہ (سی ڈی اے ) وفا قی وزیر اعظم سوا تی کے فارم سے تجا وزات ہٹا نے میں نا کام رہا ،ادارے کی جانب سے اعظم سوا تی کو 2با رنو ٹس دیئے گئے تاہم وفا قی وزیر نے نو ٹس ردی کی ٹو کری کی نذر کر دئیے ۔ قوا عد کی خلاف ورزی اور سر کا ری زمین پر قبضہ ثابت ہو نے پر اعظم سوا تی کو سی ڈی اے کی جانب سے6اکتوبرکو تحریری نو ٹس جا ری کیا گیا تھا جس میں تجا وزات ہٹا نے کےلیے15دن کی مہلت دی گئی تھی۔اس سے قبل اعظم سو اتی کی اہلیہ طا ہرہ سوا تی کو قواعد کی خلاف ورزی کرتےہو ئے مقرر کر دہ کو ر ڈ ایر یا سے زائد تعمیرات اور بیسمنٹ بنا نے پرتحریری نو ٹس دیاگیاتھا۔سی ڈی اےکی جانب سے سر کا ری اراضی پر قبضہ کی تصدیق کر تے ہو ئے بتایا گیاتھا کہ اعظم سواتی نے فارم ہاوس کے پچھلی طرف 10کنال زمین پر خاردار تاریں لگوائیں جبکہ دائیں طرف سی ڈی اے کے قوانین کےخلاف نہ صرف گیٹ نصب کروایابلکہ سر کا ری زمین پرقبضہ کر تےہوئےڈیرہ بھی بنا رکھاہےجہاں سوا تی کےسیکو رٹی گا رڈزرہتےہیں، فا رم ہا ئوس کےبا ہرسے 20فٹ کچی سڑک نکال کرڈیر ےکو راستہ لگا یاگیاہے، سی ڈی اے کی جانب سےاعظم سوا تی کوسر کا ری زمین پر تجاوزات ختم کر نےکے لیے 15دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اگر خود سا ختہ تجا وزات ختم نہ کی گئیں تو سی ڈی اے آ پر یشن کے ذریعے سر کا ری زمین واگزار کر وانے کا حق رکھتا ہے تاہم 12دن گز رجا نے کے با وجو د تاحال سرکا ری زمین کو واگزار نہ کر وایا جا سکا ۔ذرائع کے مطابق وفا قی وزیر نے قبضہ کی گئی زمین کے حصول کے لیے سی ڈی اے سےرابطہ کیا تاہم ان کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔ سی ڈی اے کی جانب سے نو ٹس کے با وجو د آپریشن نہ کر نے کے حوالے سے تر جمان سی ڈی اے صفدر شاہ کا کہنا تھا کہ اعظم سوا تی کو دی جا نے والی مہلت ختم ہو چکی ہے ادارے کی جانب سے اعظم سوا تی کو آئندہ چند دنوں تک شوکاز نو ٹس بھجوا یا جا ئے گا سی ڈی اے قو انین کے مطابق پہلے نو ٹس کے بعد شو کاز دیا جا تا ہے جس کا جواب جمع کر وانے کے لیے وقت دیا جا تا ہے مقررہ وقت میں جو اب نہ دینے پر چئیر مین سی ڈی اے سے با قاعدہ منظوری لے کرآ پر یشن کیا جا تا ہے جب ان سے جنو ری 2014میں دئیے گئے نو ٹس کے با رے میں سوال کیا گیا تو وہ کو ئی جو اب دینے سے قاصر رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More