بال ٹیمپرنگ-آسٹریلوی کرکٹرز کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ
سڈنی(امت نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ پر پابندی کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں پر پابندیوں میں کمی کا جائزہ لینے کی درخواست کی تھی جسے کرکٹ آسٹریلیا نے ٹھکرا دیا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی سزاوں کو تبدیل کرنا کسی طور مناسب نہیں۔