تیونسی عدالت نے اسامہ بن لادن کے مبینہ باڈی گارڈ کو رہا کر دیا

0

تیونیسیہ (خبر ایجنسیاں ) تیونسی عدالت نے جرمنی سے بید خل اسامہ بن لادن کے مبینہ باڈی گارڈ کو رہا کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمیع اے کورواں ماہ کے اوائل میں جرمن حکام نے ملک بدر کیا تھا۔ تیونسی حکام نے آتے ہی اسے 15 دن کیلئے قید کر دیا تھا۔ عدالت نے تفتیش مکمل ہوتے ہی اسےرہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق سمیع اے ملک سے باہر نہیں جا سکے گا۔ ادھر جرمن شہر گیلزن کرشن کی عدالت نے سمیع کی ملک بدری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اْسے فوری واپس لانے کی ہدایت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More