امریکہ سے براہ راست مذاکرات کی طالبان تصدیق

0

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے افغانستان میں 17 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے اس ہفتے قطر میں امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاكرات کیے ہیں۔طالبان کے ایک سینیر عہدے دار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس ویلز نے دوحا اجلاس میں امریکی وفد کی قیادت کی۔ عہدے دار نے اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ابتدائی مذاكرات میں توجہ صرف مستقبل میں امریکہ اور طالبان کے درمیان رابطوں اور ملاقاتوں کے لیے زمین ہموار کرنے پر مرکوز رہی۔طالبان عہدے دار نے بتایا کہ مذاكرات کا ماحول بہت اچھا اور مثبت تھا ۔ تاہم اس نے مزید کوئی تفصيل نہیں دی۔پیر کے روز قطر کے صدر مقام دوحا میں ہونے والی اس ملاقات کی خبریں اس ہفتے امریکی اخباروں میں شائع ہوئی تھیں لیکن امریکہ عہدے داروں اور نہ طالبان نے اب تک اس پر براہ راست کوئی تبصرہ کیا تھا۔امریکی وزارت خارجہ نے افغان باغیوں کے ساتھ ملاقات سے متعلق رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔جب امریکی محکمہ خارجہ سے طالبان کے ساتھ مذاكرات کے بارے میں سوال کیا گیا تھا تو محکمہ خارجہ کے عہدے دار نے کہ تھا کہ امریکہ امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے افغان حکومت سے قریبی مشاورت کے ساتھ تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More