ملک کو پارلیمنٹ نے چلانا ہے یا دیگر قوتوں نے-سپریم کورٹ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی/مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئی ایس آئی ہو ججز یا اٹارنی جنرل سب ریاست کے ملازم ہیں،فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو پارلیمنٹ نے چلانا ہے یا دیگر قوتوں نے۔بادی النظر میں پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا جانا محض الفاظ کی حد تک ہی محدود ہے۔عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاجسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل انور منصور کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔