عمران کو بھرپورپروٹوکول ملنے لگا- بنی گالہ کی سیکیورٹی سخت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متوقع وزیراعظم اورچیرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھر پور سیکیورٹی پروٹو کول ملنے لگا اور ان کی رہائش گاہ بنی گالہ کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔اسلام آباد پولیس کے بعد ایف سی کی بھاری نفری بھی بنی گالا میں تعینات کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی رہائشگاہ کے اطراف جنگل میں بھی سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ۔جنگل کو کلیئرکرانے کے بعد سکیورٹی کی ذمہ داریاں مکمل طور پرایف سی کے حوالے کردی جائیں گی۔ دوسری طرف اچانک بنی گالا کی بجلی معطل ہوگئی۔تاہم بجلی کی خرابی دور کرنے کیلئے بھی عملہ فوری طورپرپہنچ گیا۔