کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے-آفاق احمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے آباد کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے۔ حکومت تعمیرات پر پابندی لگاکر تعمیراتی صنعت کو تباہ کرنے سے گریز کرے ۔قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کا سلسلہ بھی بند کیا جائے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ”آباد“ ملک کو ریونیو کی مد میں خطیر رقم فراہم کرتی ہے ۔تعمیراتی پروجیکٹس کو واٹر بورڈ کی این او سی سے مشروط کرنا حقائق کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی نئے پروجیکٹ بننے ہیں۔ان میں وہی لوگ رہائش پذیر ہوں گے ، جو شہر کے کسی اور حصے میں رہ رہے ہیں۔اس لیے پانی کی کھپت میں اضافہ بھی نہیں ہوسکتا۔اس لئے پانی کی عدم دستیابی کو جواز بناکر یہ کہنا کہ آباد کو کام بند کرنا پڑے گا، ظلم کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ کراچی میں تعمیراتی صنعت پر لگائی گئی پابندی کا ازسر نو جائزہ لیکر تعمیراتی صنعت سے وابستہ لاکھوں لوگوں کا روزگار بحال کیا جائے۔