کے پی کےکابینہ نے احتساب کمیشن ختم پولیس افسران کی تیزترترقی کی منظوری دیدی
پشاور(نمائندہ امت)خیبر پختونخوا کابینہ نے احتساب کمیشن ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کمیشن کے مستقل ملازمین کو ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے صوبے کی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل پالیسی کی منظوری بھی دے دی ہے،صوبے میں شامل نئے اضلاع کے مالی ، انتظامی اور ترقیاتی انضمام کے سلسلے میں مجوزہ سفارشات کو حتمی شکل دینے کیلئے سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے اور پولیس افسران کی تیز تر ترقی کے لئے رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔