2025تک 10ہزار پاکستانی امریکی جامعات سے پی ایچ ڈی کریں گے
اسلام آباد(وقائع نگار) 2025تک 10 ہزار پاکستانی اسکالزر امریکی جامعات سے پی ایچ ڈی کریں گے ، 2019میں 300اسکالرز کو پی ایچ ڈی کے لیے امریکہ بھیجا جائے گا ۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق کمیشن تعلیمی سال 2019کے لیے یو ایس پاکستان نالج کوریڈور (فیز۔۱) کے تحت جلد ہی امریکی جامعات میں نان پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران اور پاکستانی اسکالرز کے لئے حصول تعلیم کے وظائف کا اعلان کرے گا۔ یو ایس پاکستان نالج کوریڈور (فیز۔۱)کے ذریعے ہائر ایجوکیشن کمیشن دس ہزار پاکستانی اسکالرز کو سال 2025تک پی ایچ ڈی کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔