اہم اداروں کا عدم اطمینان -عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ خطرے میں

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اہم اداروں کی رپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا اور ان کی وزارت اعلیٰ خطرے میں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر اہم اداروں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ عثمان بزدار ناکام ہوگئے ہیں ان کی کارکردگی سے صوبے کا نظم و نسق خراب ہورہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف محکموں میں سابقہ حکومت کے کرپٹ افسران کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ خود وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اور پچاس پچاس گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ روانہ ہوتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More